Jatt Student Federation Pakistan-JSF

Jatt Student Federation Pakistan-JSF Empowering students. Elevating talent. Join us to grow, connect, and lead the future. ❤️

Welcome to Jatt Student Federation Pakistan — a platform dedicated to guiding, supporting, and promoting bright minds across the nation.

انتہائی محنتی اور قابل نوجوان پولیس آفیسر محمد حسین سنگھیڑا کو ایس ایچ او کنری کے منصب پر تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں ...
22/12/2025

انتہائی محنتی اور قابل نوجوان پولیس آفیسر محمد حسین سنگھیڑا کو ایس ایچ او کنری کے منصب پر تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور فرض شناسی کے ذریعے عوامی خدمت اور قانون کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
محمد حسین سنگھیڑا، انجینیر علی سنگھیڑا (بانی جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن) کے کزن بھی ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور قوم و ملک کی
خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن

18/12/2025

“ظالموں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی بھی ایک عدالت ہے مرحوم رفیع جٹ کو ناحق سزا دینے والوں سے اللہ ضرور حساب لے گا



آج 16-12-2025 کو ہمارے محترم بھائی احسن رندھاوا، صدر جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن، ضلع میرپورخاص کو ہم سے بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ...
16/12/2025

آج 16-12-2025 کو ہمارے محترم بھائی احسن رندھاوا، صدر جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن، ضلع میرپورخاص کو ہم سے بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے، مگر آج بھی اس جدائی پر یقین کرنا مشکل ہے۔
احسن رندھاوا نہ صرف ایک مخلص ساتھی تھے بلکہ ایک بااصول اور جدوجہد کرنے والے رہنما بھی تھے۔ جب تک جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا وجود رہے گا، احسن بھائی کا نام اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی کو اپنی رحمتِ خاص سے نوازے، ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین یا رب العالمین۔

09/12/2025

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں بعض بااثر افراد کے سنگین واقعات پر فوری ریلیف کی خبریں سامنے آتی ہیں، جبکہ عام شہری برسوں انصاف کے انتظار میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں اسلام آباد میں مبینہ طور پر ایک جج کے بیٹے کے ہاتھوں پیش آنے والے سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے، اور چند ہی دنوں میں معاملے کے حل ہونے کی اطلاعات نے عوامی اعتماد کو مزید مجروح کیا۔
دوسری جانب میرپورخاص میں ایک بے گناہ شخص، رفیع جٹ، عمر قید کی سزا کاٹتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا، اور واقعے کو کئی دن گزر جانے کے باوجود تاحال کسی قسم کی کارروائی یا نوٹس سامنے نہیں آیا۔ یہ صورتحال ہمارے نظامِ انصاف پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔
اعلیٰ حکام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ رفیع جٹ کیس پر فوری طور پر ازسرِنو غور کیا جائے۔ اس معاملے میں ملوث تمام افسران اور ذمہ داران کے خلاف شفاف، غیر جانب دار اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ انصاف کی بالادستی قائم ہو
اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن

07/12/2025

جیوے سوہنا سندھ
وسے پاکستان❤️
جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن ٹیم کی طرف سے آپ سب بھاہیوں کو سندھی کلچر ڈے مبارک ہو

ٹنڈو جان محمد بےگناہ قتل کیس میں  رفیع صادق جٹ کی دورانِ قید موت جیل انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جو د...
05/12/2025

ٹنڈو جان محمد بےگناہ قتل کیس میں رفیع صادق جٹ کی دورانِ قید موت جیل انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جو دراصل ایک باضابطہ قتل کے مترادف ہے۔ میرپورخاص جیل انتظامیہ کا غیر ذمہ دارانہ، غیر انسانی اور قانون شکنی پر مبنی رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ایسے رویے اور غفلت انسانی حقوق کے واضح تضاد ہیں اور جیل انتظامیہ کی بدانتظامی کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ہم اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس افسوسناک اور المناک واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری، شفاف اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے اور انصاف فراہم کیا جا سکے۔ ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن سندھ بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی تاکہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

— جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن سندھ

Wall of Merit by Jatt Student Federation JSFSerial Number  #18ہم محمد سیف رندھاوا، ولد محمد اعظم رندھاوا کو پاکستان نیوی...
24/11/2025

Wall of Merit by Jatt Student Federation JSF
Serial Number #18
ہم محمد سیف رندھاوا، ولد محمد اعظم رندھاوا کو پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کر کے بطور سب لیفٹیننٹ ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ شاندار کامیابی ان کی محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے اور یقیناً ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے باعث فخر ہے۔
۔محمد سیف کا تعلق تعلقہ ڈگری کے گاوں دیھ 151 سے ہے اور آپ بہزاد رندھاوا کے کزن بھی ہیں
جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن سندھ ان کی اس نمایاں کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر میدان میں مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔
⚓ اللہ کرے کہ ان کی خدمات ہمیشہ قوم اور وطن کے لیے باعث فخر رہیں۔

نہایت ہی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت صدر جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کوٹ غلام محمد محمد سعد سنگھیڑا کو جنم دن کی ڈھیڑوں مبارکباد۔۔...
21/10/2025

نہایت ہی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت صدر جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کوٹ غلام محمد محمد سعد سنگھیڑا کو جنم دن کی ڈھیڑوں مبارکباد۔۔
ہماری دعا ہے ہمارا بھائی ہمیشہ ہنستا مسکراتا رہے اور اللّٰہ پاک ہر قدم پر کامیابیاں عطا فرمائے آمین..

محمد خان رندھاوا کے والد محترم سائیں عبد الرحمان کا رضائ الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ان کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ان کے آ...
20/10/2025

محمد خان رندھاوا کے والد محترم سائیں عبد الرحمان کا رضائ الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔
ان کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ان کے آبائی گاؤں دیڑاں میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

جٹ صدیوں سے ایک زرعی مگر ساتھ ہی ساتھ جنگجو قوم رہے ہے۔ انہوں نے اپنی زمین، عزت، اور آزادی کے لیے ہمیشہ لڑائیاں لڑی ہیں۔...
12/10/2025

جٹ صدیوں سے ایک زرعی مگر ساتھ ہی ساتھ جنگجو قوم رہے ہے۔ انہوں نے اپنی زمین، عزت، اور آزادی کے لیے ہمیشہ لڑائیاں لڑی ہیں۔ چاہے مغل دور ہو، ، یا برطانوی راج — جٹوں نے ہر دور میں بہادری کی مثالیں قائم کی ہیں۔

جٹ برادری سے تعلق رکھنے والے کوٹ غلام محمد کا رہاہشی اکرام الحلق جٹ، جو کہ تھر کول میں سیکورٹی ملازم ہے ، اور ریٹائرڈ  ا...
11/10/2025

جٹ برادری سے تعلق رکھنے والے کوٹ غلام محمد کا رہاہشی اکرام الحلق جٹ، جو کہ تھر کول میں سیکورٹی ملازم ہے ، اور ریٹائرڈ ایس ایس جی کمانڈو ہیں، اس شخص کا گزشتہ دنوں سے ذہنی توازن مکمل طور پر درست نہیں ہے ، اس پر مشتعل ہو کر کل میرپورخاص میں لوگوں نے تشدد کیا اور اسے مارا پیٹا، جس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتےہیں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں اس واقعے کی شفاف انکواہری کی جاۓ اور تشدد
کرنے والے لوگوں پر سخت کاروائ کی جاۓ۔
جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن

Address

Digri

Telephone

+923012719676

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jatt Student Federation Pakistan-JSF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share