Shaheen Zaman wedding & jewellery designer

Call Website

Shaheen Zaman wedding & jewellery designer Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shaheen Zaman wedding & jewellery designer, Karachi.

"Handmade & customized wedding accessories specialist | Jewellery designer & crafter | Online classes instructor | Social media influencer | Advocate for the Deaf community | Featured multiple times on TV | A voice of elegance and tradition"

16/10/2026

Red & White Floral Jewellery | Bahubali Style Earrings

Beautiful handmade paper flower jewellery, designed with elegant white and red flowers and pearl details.

Perfect for Mayun and Mehndi celebrations.

Custom orders available.

For orders and details, please message me on WhatsApp.

Red & White Floral Jewellery | Bahubali Style EarringsBeautiful handmade paper flower jewellery, designed with elegant w...
16/10/2026

Red & White Floral Jewellery | Bahubali Style Earrings

Beautiful handmade paper flower jewellery, designed with elegant white and red flowers and pearl details.

Perfect for Mayun and Mehndi celebrations.

Custom orders available.

For orders and details, please message me on WhatsApp.

06/10/2026

✨ A Heartfelt Thank You, Javeria Waqas! ✨waqas.520

Some people don’t just create something for you — they put their time, effort, creativity, and heart into making it truly special. ❤️

A huge thank you to Javeria Waqas for creating this beautiful video for me with so much love and dedication. I absolutely loved it! 🥰✨ Your thoughtful gesture and creativity truly mean a lot to me.

If you’re looking for a beautiful and creative video for a special occasion, business, event, celebration, or personal memories, I highly recommend connecting with Javeria Waqas. 💕
She creates beautiful videos with great effort and creativity at reasonable prices.

📢 Please show her some love and support!
Make sure to FOLLOW her IDs and check out her amazing work. ✨

📸 Instagram: .waqas.520
🎵 TikTok:
📘 Facebook: Javeria Waqas

Follow her, support her work, and if you have a special moment you’d love to turn into a beautiful video, get in touch with her today! 💖

Thank you so much, Javeria Waqas, for this beautiful creation! ❤️✨

 Shaheen Zaman | Wedding & Jewellery Designer🌍 ستمبر — Deaf Awareness کا مہینہیہ صرف ایک مہینہ نہیں، بلکہ حوصلے، جدوجہد،...
24/09/2026


Shaheen Zaman | Wedding & Jewellery Designer

🌍 ستمبر — Deaf Awareness کا مہینہ

یہ صرف ایک مہینہ نہیں، بلکہ حوصلے، جدوجہد، شناخت اور اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا پیغام ہے۔

میری آواز الفاظ میں نہیں…
لیکن میرا ہر قدم، ہر جدوجہد اور ہر کامیابی میری زبان ہے۔

✨ میری کہانی میری پہچان ہے۔

بچپن میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث 10 سال کی عمر میں میری سماعت متاثر ہوئی۔ تعلیم کا سفر آسان نہیں تھا۔ کلاس میں استاد کی آواز سنائی نہیں دیتی تھی، سمجھنے اور سیکھنے میں مشکلات پیش آتی رہیں۔ لوگوں کے طنز اور حالات نے کئی بار میرا حوصلہ توڑا، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔

میں نے سوچا کہ اگر تعلیم کے راستے میں مشکلات ہیں تو ہنر کے راستے سے اپنی پہچان بنائی جائے۔

1995 میں ہنر سیکھنے کا آغاز کیا اور PTV کے پروگرام "بولتے ہاتھ" سے بھی آرٹ اینڈ کرافٹ سیکھنے کا موقع ملا۔ 2002 میں مزید مختلف کورسز کیے اور اپنی سیکھنے کی لگن کو آگے بڑھاتی رہی۔

2013 میں پہلی بار فیس بک سے جڑی۔ دوستوں کی حوصلہ افزائی سے آرٹ اینڈ کرافٹ کا کام دوبارہ شروع کیا، آن لائن کلاسز دیں اور جیولری و ہینڈکرافٹ کے آرڈرز پر کام شروع کیا۔

آج الحمدللہ، میں 40+ ہنر سیکھ چکی ہوں اور بطور Wedding Jewellery Designer & Crafter کام کر رہی ہوں۔

✨ 2019 میرے سفر کا ایک اہم موڑ تھا۔
ایک فیس بک دوست اور فیشن ڈیزائنر نے میرے کام کو میڈیا سے متعارف کروایا اور مجھے ساحر لودھی کے شو میں شرکت کا موقع ملا۔ اس کے بعد PTV، ARY، Samaa TV، TV One، Metro TV، GTV اور Venus Channel سمیت مختلف مارننگ شوز میں اپنے کام کو متعارف کروانے کا موقع ملا۔

فیشن شوز، ایگزیبیشنز، ورکشاپس اور مختلف اداروں سے ملنے والے اعزازات نے میرے سفر کو مزید آگے بڑھایا۔

آج میں مارننگ ٹی وی شوز، ماڈلز اور فوٹو شوٹس کے لیے جیولری ڈیزائن کرتی ہوں، جبکہ میری آن لائن شناخت Shaheen Zaman Wedding Jewellery Designer اور Shaheen Zaman Official کے نام سے ہے۔

💙 میں نے اپنی سماعت کی کمی کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔
میرے لیے ہنر صرف کام نہیں، بلکہ خود اعتمادی، خودمختاری اور دوسروں کے لیے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔

میرے والدین نے مجھے تعلیم کے ساتھ دینی علم اور ہنر سیکھنے کی اہمیت بھی سمجھائی۔ آج میری ہر کامیابی میں ان کی دعائیں، تربیت اور محنت شامل ہے۔

آج میں اپنی دوست کے ساتھ مل کر Entrepreneurs Launching Pad کے ذریعے معذور افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے تعلیم، ہنر اور خودمختاری کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد پر بھی کام کر رہی ہوں۔

🌸 میرا پیغام صرف اتنا ہے:

کبھی اپنی کسی کمی کو اپنی پہچان کی حد نہ بننے دیں۔
ہمت رکھیں، ہنر سیکھیں، محنت کریں اور آگے بڑھتے رہیں۔
اللہ تعالیٰ راستے ضرور کھولتا ہے۔

اگر میری کہانی کسی ایک انسان کو بھی ہمت دے، تو میرے لیے یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

🙏 اس کہانی کو آگے شیئر کریں، شاید آپ کا ایک شیئر کسی اور کی امید بن جائے۔

🔗 Follow & Connect with Shaheen Zaman:
👉 Shaheen Zaman Linktree
https://linktr.ee/Shaheenz5?utm_source=linktree_profile_share<sid=b3329e54-e760-40bc-bb91-5991a0810119

PROMOTION TIME — میری وال، آپ کا بزنس!آج کی یہ پوسٹ اُن تمام خواتین اور افراد کے لیے ہے جو اپنے گھر سے، آن لائن یا اپنے ...
18/09/2026

PROMOTION TIME — میری وال، آپ کا بزنس!

آج کی یہ پوسٹ اُن تمام خواتین اور افراد کے لیے ہے جو اپنے گھر سے، آن لائن یا اپنے چھوٹے کاروبار کے ذریعے محنت کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا کام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

کسی کا ہنر Handmade Products بنانا ہے، کوئی کپڑے سلائی کرتی ہے، کوئی کپڑے یا فیشن آئٹمز فروخت کرتی ہے، کوئی Beauty Services دیتی ہے، اور کوئی اپنی Professional Skills یا Online Services کے ذریعے اپنا روزگار کما رہی ہے۔

آپ کا کام چھوٹا نہیں، آپ کی محنت قیمتی ہے۔

اس پوسٹ میں ہر قسم کے کاروبار، ہنر، سروس اور پروفیشن کو خوش آمدید ہے، مثلاً:

• کپڑے سلائی، کٹنگ اور ڈیزائننگ
• کپڑوں، عبایہ، حجاب اور فیشن آئٹمز کا کاروبار
• Handmade Jewellery & Accessories
• Art, Craft & Handmade Products
• Crochet, Embroidery, Knitting & Stitching
• Beautician, Makeup Artist & Beauty Services
• Hair, Mehndi & Personal Care Services
• Gift Items & Customized Gifts
• Candles, Soaps & Home Décor
• Home Food, Cooking & Baking
• Photography & Videography
• Graphic Designing & Digital Services
• Social Media Management & Online Services
• Online Shopping & Reselling
• Tuition, Coaching & Skill-Based Teaching
• Writing, Designing & Freelancing
• مختلف Skills کی Training & Classes
• Consultants اور دیگر Professional Services

اور اگر آپ کا کام اس فہرست میں شامل نہیں تو بھی ضرور کمنٹ کریں۔ ہر جائز کاروبار، ہنر، سروس اور پروفیشن کو یہاں خوش آمدید ہے۔

فری بزنس پروموشن

اگر آپ اپنا Business، Handmade Work، Online Work، Home-Based Service یا Professional Service کر رہے ہیں تو اس پوسٹ کے کمنٹ میں اپنے کام کا مختصر تعارف اور لنک ضرور شیئر کریں۔

کمنٹ میں یہ معلومات لکھیں:

🔹 Business/Name:
🔹 آپ کیا کام کرتے ہیں:
🔹 City:
🔹 Contact/Business Link:

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ Share کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی اپنے کاروبار اور ہنر کو مفت پروموٹ کر سکیں۔

اپنے اُن دوستوں، بہنوں اور جاننے والوں کو Comment میں Tag کریں جو اپنا کاروبار، Handmade Work، Online Work، Services یا کوئی Professional کام کر رہے ہیں۔

آئیے ایک دوسرے کے کاروبار اور ہنر کو سپورٹ کریں۔

کسی ایک کی چھوٹی سی Share، کسی دوسرے کے لیے نیا Customer، نیا رابطہ یا نئی Opportunity بن سکتی ہے۔

آپ کا ہنر — آپ کی پہچان
آپ کا بزنس — آپ کی محنت
میری وال — آپ کے بزنس کی جگہ

اپنے Business یا Profession کا تعارف ابھی Comment میں کریں!

🌸 25 سال سے زیادہ کا سفر، ہزاروں تخلیقات اور بے شمار خوابوں کو سجانے کی کوشش... 🌸جب کوئی دلہن میری بنائی ہوئی جیولری پہن...
24/06/2026

🌸 25 سال سے زیادہ کا سفر، ہزاروں تخلیقات اور بے شمار خوابوں کو سجانے کی کوشش... 🌸

جب کوئی دلہن میری بنائی ہوئی جیولری پہن کر خوشی سے مسکراتی ہے تو وہ لمحہ میرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ 💚

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ، جیولری ڈیزائنر اور کرافٹ ٹرینر۔ گزشتہ 25 سالوں سے اپنے ہاتھوں اور اپنی محنت سے منفرد Handmade Jewellery، Wedding Accessories اور آرٹ اینڈ کرافٹ تخلیقات تیار کر رہی ہوں۔

الحمدللہ میرا کام PTV، ARY، Sama TV، TV One، GTV اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی دکھایا جا چکا ہے، لیکن میری سب سے بڑی پہچان آپ لوگوں کی محبت، اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے۔ ❤️

اگر آپ نے کبھی میری جیولری پہنی ہے، مجھ سے آرڈر کیا ہے، میری کلاسز میں شرکت کی ہے، یا صرف میرا کام دیکھا اور پسند کیا ہے تو آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے۔

🌟 براہِ کرم نیچے دیے گئے Google Review Link پر جا کر اپنا قیمتی ریویو ضرور لکھیں۔

آپ کے چند الفاظ:
✨ میرے کام پر دوسروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔
✨ میرے چھوٹے کاروبار کی ترقی میں مدد کرتے ہیں۔
✨ مجھے مزید خوبصورت تخلیقات بنانے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

🔗 Google Review Link:
https://maps.app.goo.gl/omjXhPxMxD3b5Nwu6

آپ کی محبت، دعا اور سپورٹ میرے لیے بہت قیمتی ہے۔

دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ 🙏💐

— Shaheen Zaman Wedding Jewellery & Accessories Designer

ایک یادگار اور باوقار لمحہمحترم محمود شام صاحب کی جانب سے ملنے والی اس خوبصورت دعوت نے میری زندگی کے ایک خاص باب کا اضاف...
23/04/2026

ایک یادگار اور باوقار لمحہ

محترم محمود شام صاحب کی جانب سے ملنے والی اس خوبصورت دعوت نے میری زندگی کے ایک خاص باب کا اضافہ کر دیا۔ Atraaf Khidmat Aizaz 2026 کی اس شاندار تقریب میں شرکت میرے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہ تھی، جو کراچی کے ایک لگژری ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حمد اور نعت سے ہوا جس نے محفل کو روحانیت سے بھر دیا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حافظ الرحمن اور محترم محمود شام صاحب کی پُراثر گفتگو نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

اس باوقار ایونٹ میں معزز شخصیات جیسے سعیدہ افضل، ڈاکٹر سمیعہ سید طارق، سمیرا سدرا، منیرہ علوی،ریحانہ اعجاز اور دیگر باصلاحیت خواتین سے ملاقات کا موقع ملا۔ ایوارڈ میں نامزد خواتین سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ہلکی پھلکی گپ شپ نے اس محفل کو اور بھی یادگار بنا دیا۔

اس خوشی کے موقع پر میری پیاری دوست آصفہ خانم کی شرکت میرے لیے سب سے قیمتی لمحہ تھا۔ وہ خاص طور پر میرے لیے اس تقریب میں آئیں، اور جب انہوں نے مجھے اس مقام پر دیکھا تو خوشی سے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ان کی دعائیں اور محبت میرے لیے کسی خزانے سے کم نہیں۔

ایوارڈ کے ساتھ ملنے والے خوبصورت تحائف نے اس خوشی کو مزید بڑھا دیا۔ واقعی یہ لمحہ میرے لیے نہایت جذباتی تھا، ایک ایسا احساس جسے الفاظ میں مکمل بیان کرنا مشکل ہے۔

اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ اس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا اور ایسے خوبصورت لوگوں سے نوازا۔

26/03/2026

😍🥰♥️💝

سالگرہ مبارک ہو میری پیاری آصفہ خانم 🤍2018 سے آج تک میرا ساتھ برداشت کرنے کا شکریہ…سچ کہوں تو اگر تم میری زندگی میں نہ ہ...
22/02/2026

سالگرہ مبارک ہو میری پیاری آصفہ خانم 🤍
2018 سے آج تک میرا ساتھ برداشت کرنے کا شکریہ…
سچ کہوں تو اگر تم میری زندگی میں نہ ہوتیں تو شاید میں آج زندہ بھی نہ ہوتی۔ تم ہی وہ ہستی ہو جس نے مجھے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹایا۔
ہماری دوسری ملاقات 2018 میں ہوئی، لیکن 2020 کے آغاز میں ہماری دوستی نے مضبوط شکل اختیار کی۔ پھر کرونا کا مشکل دور آیا، اور ہم دونوں نے اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی خدمت کی — راشن ہو یا میڈیکل مدد، ہم نے دل سے کوشش کی۔
پھر 2020 میں جب میری والدہ کا انتقال ہوا اور اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے، اُس وقت تم نے میرا ہاتھ تھاما۔ جب میں کمزور پڑتی گئی، تم نے مجھے حوصلہ دیا۔ جب میں ٹوٹنے لگی، تم نے مجھے سنبھالا۔ ہر قدم پر تم میرا سہارا بنیں۔
ہاں، مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں، نقصان بھی اٹھایا…
اور بہت سے لوگوں نے ہماری دوستی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی، دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کی… لیکن وہ دیواریں ریت کی ثابت ہوئیں۔ ہمارا رشتہ آج بھی ویسا ہی ہے — بہنوں جیسا، خالص اپنائیت جیسا۔
تم صرف میری دوست نہیں ہو…
تم میری بہن ہو، میرا حوصلہ ہو، میری طاقت ہو۔
اللہ پاک تمہیں لمبی، صحت مند اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔
ہماری دوستی کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین 🤲✨
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو میری آصفہ 💕

Shaheen Zaman — Wedding Jewelry Designer ✨Introducing our handcrafted Gota Jewelry SetFeaturing:🌼 Elegant Bangles🌼 Tradi...
08/02/2026

Shaheen Zaman — Wedding Jewelry Designer ✨
Introducing our handcrafted Gota Jewelry Set
Featuring:
🌼 Elegant Bangles
🌼 Traditional Paranda
🌼 Statement Earrings
A perfect blend of tradition and charm, designed to enhance your festive look.
Ideal for Eid, weddings, mehndi, nikah, and all special occasions.
Celebrate culture with style and shine with timeless beauty.
📩 DM for orders & details

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheen Zaman wedding & jewellery designer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share