ATR.pakistan

ATR.pakistan "ATR Pakistan - Your trusted destination for quality products at unbeatable prices."

04/11/2025

"جس کو آپ کے ہونے کی پروا ہی نہ ہو،
اس سے گِلا شِکوہ بھی کس بات کا؟"

03/11/2025

‏‎‎شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:

«اپنے مسلمان بھائی کو حقیر نہ جانو، چاہے وہ ایک سادہ مسئلہ بھی نہ سمجھے تو اسے حقیر نہ سمجھو، کیونکہ ہو سکتا ہے اللہ اس پر علم کی بارش برسائے اور وہ ایسا علم سیکھے کہ تم سے زیادہ عالم ہو جائے۔»

شرح الاربعین النوویہ (٤٢١)

30/10/2025

بہت سی چیزیں انسان کے بس میں نہیں ہوتیں...
آپ حالتِ نزع میں پڑے شخص کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ مرنے سے انکار کر دے...

26/10/2025

*ہائے میری سیاہ رات!*
عربی حکایت ہے کہ ایک دیہاتی شخص (بدو) نے اپنی چچازاد سے شادی کی اور اللہ نے اسے یکے بعد دیگرے نو بیٹے عطا کیے۔ قبیلے میں اس کی شان بلند ہو گئی، کیونکہ اس زمانے میں بیٹے طاقت، عزت اور فخر کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
مگر جب دسویں بار اس کی بیوی نے ایک بیٹی کو جنم دیا، تو گویا اس پر بجلی گر گئی۔ بجائے شکر کے، اس کے چہرے پر غصے اور ناگواری کے آثار پھیل گئے۔ وہ آسمان کی طرف دیکھ کر چیخ اٹھا:
" *یا لیلی الأسود! یا لیلی الأسود!"*
(ہائے میری سیاہ رات، اے میرے بدنصیب دن!)
اس نے اپنی بے چاری بیوی سے منہ موڑ لیا اور اس ننھی کلی کو اپنی لیے منحوس سمجھ بیٹھا۔ اس کی نگاہ میں بیٹی جرم بن گئی اور اس کی ماں مجرم۔ بیٹی کے وجود کو گویا اپنے لیے عار سمجھا۔
وقت گزرتا گیا۔ مہ و سال کی گردش جاری رہی۔ بیٹے جوان ہوئے، شادیاں ہوئیں، ان کے نئے خیمے آباد ہوئے اور پھر ایک دن وہ باپ، جو کبھی قبیلے کا فخر سمجھا جاتا تھا، اندھا ہو گیا۔ آنکھوں کی روشنی جاتی رہی، طاقت کا غرور مٹ گیا اور وہ بوڑھا اپنے خیمے میں تنہا رہ گیا۔
نو بیٹے، جن پر اس نے ناز کیا تھا، اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو گئے۔ کسی نے پلٹ کر نہ دیکھا، نہ اس کے دکھ کا مداوا کیا۔ وہ سب جو کبھی اس کی طاقت تھے، اس کی کمزوری بن گئے۔
مگر وہ بیٹی، وہی جسے اس نے "لیلی الأسود" (سیاہ رات) کہا تھا، جب یہ خبر سنی کہ اس کا باپ نابینا ہو گیا ہے، دل تھام کر دوڑ پڑی۔ اس نے نہ شکایت کی، نہ ماضی کو یاد کیا، بس خاموشی سے باپ کے خیمے میں داخل ہوئی۔
اس نے اس بوڑھے، کمزور جسم کو نہلایا، خیمہ صاف کیا، کھانا پکایا، پانی رکھا۔ اس کے ہاتھوں کی نرمی، اُس کی سانسوں کی خوشبو، اس کی خدمت کا خلوص، سب کچھ اس باپ کے دل میں ایک اجنبی سی راحت پیدا کر گیا۔
کھانا کھلانے کے بعد جب اس نے دوا دینے کے لیے باپ کا ہاتھ تھاما، تو اس نے اس کی کلائی کو تھام کر لرزتی آواز میں پوچھا:
"بتاؤ اے بیٹی، تُو کون ہے؟ تُو کون ہے، جس نے میرے اندھیرے میں یہ روشنی بھر دی ہے؟"
اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ اس نے رندھی ہوئی آواز میں کہا:
"میں ہوں، تمہاری لیلی الأسود، تمہاری سیاہ رات!"
یہ سننا تھا کہ اس بوڑھے کی آنکھوں سے بھی آنسو بہہ نکلے۔ وہ زار و قطار رو پڑا۔ اس کے دل پر ندامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ اس نے بیٹی کے ہاتھ تھام کر کہا:
"بیٹی! مجھے معاف کر دو... کاش میری ساری راتیں سیاہ ہوتیں اور ان کی سیاہی تمہارے نور جیسی ہوتی!"
پھر اس نے اپنے دل کی آگ کو اِن اشعار میں ڈھالا، جو مشہور ہوگئے:
ليت الليالي كلها سود
دام الهناء بسود الليالي
لو الزمان بعمري يعود
لأحبها أول وتالي
ما غيرها يبرني ويعود
ينشد عن سواتي وحالي
تسعة رجالٍ كلهم جحود
تباعدوا عن سؤالي
ما غير ريح المسك والعود
إبنتي بكل يومٍ قبالي
ترجمہ:
کاش تمام راتیں سیاہ ہوتیں
اگر خوشی ان سیاہ راتوں میں ہی چھپی ہے
اگر وقت واپس آ جائے
تو میں اسے (بیٹی کو) سب سے پہلے اور سب سے آخر تک چاہوں
میرے زخموں کا مرہم کوئی نہیں
سوائے اُس کے جو میرا حال پوچھتی ہے
نو بیٹے، سب سرکش، سب بے وفا
کسی نے میری خیر نہ پوچھی
مگر ایک ہے جو ہر دن میرے سامنے آتی ہے
جس کی خوشبو کستوری اور عود کی طرح میرے خیمے کو مہکاتی ہے۔
یہ ہے اس بدوی باپ کی کہانی، جس نے بیٹی کی قدر دیر سے سمجھی، مگر جب سمجھی تو اپنی دنیا اور اندھی آنکھوں دونوں میں روشنی بھر لی۔
بیٹیاں عار نہیں ہوتیں، رحمت ہوتی ہیں۔ وہی دلوں کے زخموں پر مرہم رکھتی ہیں، وہی بوڑھوں کی تنہائیوں کو جنت بنا دیتی ہیں۔
اور اگر آپ نے یہ قصہ مکمل پڑھ لیا ہے تو درود بھیجیں اپنے نبی رحمت ﷺ پر جنہوں نے فرمایا تھا:
" *من عال جاريتين حتى تبلغا جاء يوم القيامة أنا وهو كهاتين." (صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2631)*
(جس نے دو بیٹیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ جوان ہو گئیں، قیامت کے دن وہ میرے ساتھ یوں ہو گا اور آپ ﷺ نے اپنی دو انگلیاں ملا دیں۔)
*اللهم صل وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه اجمعين۔* 🌹

25/10/2025

*شکر ادا کرو حاصل اور لا حاصل پر، بے شک اللہ شکر کرنے والوں کو اُن کے گمان سے بھی زیادہ دیتا ہے۔ ❤️

25/10/2025

"ہر کوئی آپ کو اپنی فطرت کی عینک سے دیکھتا ہے۔
اس لیے یہ توقع نہ رکھیں کہ شریر آپ کو نیک، کنجوس آپ کو سخی، یا منافق آپ کو سچا سمجھے گا۔
اور اگر آپ کا سایہ بھی کسی کو ٹیڑھا دکھائی دے تو فکر نہ کریں —
قصور آپ کا نہیں، اُن کی نظر کا ہے۔"**

24/10/2025
24/10/2025

ہر انسان کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جس کے بعد زندگی پہلے جیسی نہیں رہتی۔ 💯🙂

17/10/2025

مضبوط اور ثابت قدم رہو، زندگی ماں نہیں ہے جو ترس کھائے گی اور دروازے پہ کھڑی انتظار کرے گی ۔ ♥️

Product Details: - Material: Lawn - Size Availability: Medium - Shirt Dimensions: 20 Inches (Chest), 35 Inches (Length),...
20/09/2024

Product Details:
- Material: Lawn
- Size Availability: Medium
- Shirt Dimensions: 20 Inches (Chest), 35 Inches (Length), 18 Inches (Sleeve)
- Trouser Dimensions: 37 Inches (Length), 25 Inches (Width)
- Package Includes: 1 Suit
- Color Variance Disclaimer: Possible Slight Difference Due to Photography Lighting or Monitor Calibration
- Measurement Tolerance: Up to 1-3cm Error Due to Manual Measurement
-

• Fabricated from Premium-Quality Faux Leather• Exhibits Textured Pattern• Unit Count: Single Piece• Characterized by To...
20/09/2024

• Fabricated from Premium-Quality Faux Leather
• Exhibits Textured Pattern
• Unit Count: Single Piece
• Characterized by Top Handle Design
• Suitable for Women
• Color Option: Beige
• Package Includes: One Hand Bag
• Measurement and Color Variance Notice: Manual measurement may result in 1-3 cm discrepancy, and color appearance may differ due to lighting and monitor settings.

Price .1350

Product Inclusions: 1 x Hair Oil. To minimize potential adverse reactions, perform a preliminary skin test when introduc...
20/09/2024

Product Inclusions: 1 x Hair Oil. To minimize potential adverse reactions, perform a preliminary skin test when introducing new cosmetics, paying special attention to ingredients if allergies or sensitivities are present. Follow package directions and warning labels carefully.

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATR.pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Jewelery/watch Store?

Share