Modern Era watches

Call Contact the business

Modern Era watches all kind of watches
(1)

07/08/2026

🌸 انٹرایلیٹ پاکستان — ہماری ویب سائٹ تقریباً تیار ہے! 🇵🇰

السلام علیکم ❤️

کیسی ہیں آپ سب خواتین؟
آپ کو شاید لگ رہا ہو کہ میں اس کام کو کرکے بھول گئی ہوں 😂 لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

بلکہ الحمدللہ ثم الحمدللہ، ہم اب ایک بہت اہم قدم تک پہنچ چکے ہیں۔ ❤️

جب ہم نے انٹرایلیٹ پاکستان شروع کیا تھا تو ہمارا مقصد صرف خواتین کو ایک گروپ میں جمع کرنا نہیں تھا۔

ہم چاہتے تھے کہ پاکستان بھر کی کاروباری خواتین ایک دوسرے سے جڑیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کریں، گاہک ریفر کریں اور مل کر آگے بڑھیں۔

اور الحمدللہ، ہماری کمیونٹی میں ہم نے اس کا عملی فائدہ بھی دیکھا ہے۔

صرف کمیونٹی کے ذریعے کئی بہنوں کو اچھے آرڈرز ملے، کچھ کو نئے کسٹمرز ملے اور کچھ خواتین کو ایسے ہول سیل ڈیلرز اور کاروباری رابطوں کے بارے میں بھی معلوم ہوا جن تک شاید وہ اکیلے آسانی سے نہ پہنچ پاتیں۔

یعنی ہم صرف ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی بات نہیں کر رہے تھے، بلکہ ہماری کمیونٹی واقعی ایک دوسرے کے کاروبار کے لیے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ ❤️

اب اسی سوچ کو ہم ایک نئے مرحلے میں لے کر جا رہے ہیں۔

🌸 انٹرایلیٹ پاکستان کی ویب سائٹ تقریباً تیار ہے!

ہم ایک ایسی ویب سائٹ بنا رہے ہیں جہاں پاکستان بھر کی خواتین کے کاروبار ایک جگہ درج کیے جائیں گے تاکہ لوگ مختلف شہروں اور مختلف شعبوں کے کاروبار آسانی سے تلاش کر سکیں۔

چاہے آپ کپڑوں کا کاروبار کرتی ہوں، بیکنگ، میک اپ، گفٹس، ہاتھ سے بنی اشیاء، فوٹوگرافی، آن لائن خدمات، کھانے کا کاروبار، تعلیم یا کوئی بھی دوسرا کاروبار کرتی ہوں، آپ اس پلیٹ فارم کا حصہ بن سکتی ہیں۔

❤️ پہلے 20 کاروبار بالکل مفت!

ویب سائٹ کے آغاز پر ہم پہلے 20 خواتین کے کاروبار بالکل مفت درج کریں گے۔

پہلے 10 کاروبار اسی گروپ سے لیے جائیں گے۔

کیونکہ جن لوگوں نے ہمیں شروع سے، بالکل صفر سے سپورٹ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ ویب سائٹ کے آغاز میں پہلا حق انہی کا ہو۔ ❤️

باقی 10 کاروبار پاکستان بھر سے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔

---

🌸 پہلے 10 میں شامل ہونے کے لیے آپ نے کیا کرنا ہے؟

اگر آپ اپنا کاروبار ویب سائٹ پر مفت درج کروانا چاہتی ہیں تو:

1۔ اس پوسٹ کو لازمی شیئر کریں۔

2۔ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد نیچے کمنٹ میں یہ معلومات لکھیں:

کاروبار کا نام:
کاروبار کی قسم:
شہر:
رابطہ نمبر:

مثال:

کاروبار کا نام: Giftanu
کاروبار کی قسم: تحائف اور ہاتھ سے بنی اشیاء
شہر: لاہور
رابطہ نمبر: 03#########

صرف کمنٹ کرنا کافی نہیں ہوگا۔ پوسٹ شیئر کرنا ضروری ہے۔

جو بہنیں پوسٹ شیئر کرکے اپنی معلومات کمنٹ میں دیں گی، انہی میں سے پہلے 10 کاروبار شامل کیے جائیں گے۔

---

🌸 ایک خاص گزارش!

اگر آپ خود کاروبار نہیں بھی کرتیں تو پھر بھی اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں۔ ❤️

ہو سکتا ہے آپ کا ایک شیئر کسی ایسی خاتون تک یہ پوسٹ پہنچا دے جو گھر سے کاروبار کر رہی ہو، اپنا چھوٹا سا برانڈ چلا رہی ہو یا اپنی خدمات فراہم کر رہی ہو۔

اس پوسٹ کو محفوظ بھی کر لیں تاکہ ویب سائٹ شروع ہونے پر آپ دوبارہ اس کی معلومات دیکھ سکیں۔

اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام پاکستان بھر کی کاروباری خواتین تک پہنچ سکے۔

جتنی زیادہ یہ پوسٹ شیئر ہوگی، اتنی ہی زیادہ خواتین اپنے کاروبار کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنا سکیں گی۔ ❤️

---

🌸 ویب سائٹ پر صرف کاروبار درج نہیں کیے جائیں گے

ہم مختلف کاروباروں، مصنوعات، خدمات اور پاکستانی خواتین کاروباریوں کے بارے میں معلوماتی مضامین اور کاروباری کہانیاں بھی شائع کریں گے۔

مقصد صرف کاروبار کا نام درج کرنا نہیں، بلکہ اسے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کا موقع دینا بھی ہے۔

🌸 کاروباری خواتین کو کیا فائدہ ہوگا؟

اپنے کاروبار کو آن لائن جگہ ملے گی۔

نئے گاہکوں تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔

اپنے کاروبار کی مکمل معلومات درج کروانے کا موقع ملے گا۔

رابطہ اور سوشل میڈیا کے لنکس شامل کیے جا سکیں گے۔

دوسری کاروباری خواتین سے رابطہ اور تعاون بڑھے گا۔

گاہکوں کو دوسرے کاروباروں تک ریفر کیا جا سکے گا۔

اور جیسے ہماری کمیونٹی میں خواتین کو آرڈرز، ریفرلز اور ہول سیل کاروباری رابطے ملے ہیں، ویسے ہی ویب سائٹ کے ذریعے اس رسائی کو مزید وسیع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ❤️

🌸 گاہکوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

لوگ ایک ہی جگہ پر پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود خواتین کے کاروبار تلاش کر سکیں گے۔

اور اگر کسی کاروباری خاتون کے پاس مطلوبہ چیز موجود نہ ہو تو وہ گاہک کو کسی دوسری قابلِ اعتماد کاروباری خاتون کے پاس بھیج سکتی ہے۔

یعنی:

گاہک بھی ضائع نہ ہو اور کاروبار بھی کسی دوسرے کاروبار کے کام آ جائے۔ ❤️

---

🌸 یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، ہماری کمیونٹی کا اگلا قدم ہے۔

آج ہم صرف 20 کاروباروں سے آغاز کر رہے ہیں، لیکن مقصد ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان بھر کی ہزاروں کاروباری خواتین اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح ہماری کمیونٹی میں ایک دوسرے کے ذریعے آرڈرز، کسٹمرز، ریفرلز اور کاروباری روابط بن رہے ہیں، اسی طرح ویب سائٹ کے ذریعے یہ نیٹ ورک ہماری کمیونٹی سے باہر کے لوگوں تک بھی پہنچے۔

شاید کل کوئی شخص آپ کے شہر میں کسی خاص پروڈکٹ یا سروس کی تلاش کرے اور اسے انٹرایلیٹ پاکستان کے ذریعے آپ کا کاروبار مل جائے۔ ❤️

یہی ہمارا مقصد ہے —
خواتین کے کاروبار کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا اور انہیں مزید لوگوں تک پہنچنے کا موقع دینا۔

---

❤️ تو دیر کس بات کی؟

اپنا کاروبار درج کروانے کے لیے:

پوسٹ شیئر کریں۔

اپنا کاروبار، قسم، شہر اور رابطہ نمبر کمنٹ کریں۔

پوسٹ محفوظ کریں۔

اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

شاید آپ کا کاروبار انٹرایلیٹ پاکستان کی ویب سائٹ کے پہلے 20 کاروباروں میں شامل ہو جائے۔ 🌸

ایک عورت دوسری عورت کی کاروباری ترقی کا سبب بنے۔ ❤️

01/08/2026
03/06/2026

احد کا میدان تھا ۔۔
عشاقِ نبوت ،،،
نبوت کے گرد اپنے جسموں کو ڈھال بنا کر گرداگرد کھڑے تھے ۔۔
وہ نبوت کی طرف ہر آنے والا تیر اپنے جسموں کو ڈھال بنا کر روکتے
اور خود تیروں کے وار ایسے مسکراتے ہوئے سہتے
گویا کہ ان کے مبارک جسموں پر تیر نہیں بلکہ پھول برسائے گئے ہوں ۔۔
اور حقیقت میں وہ تیر جنت کے پھول ہی تو تھے ۔۔
راہِ محبوب میں ہر تیر ، ہر پتھر ، پھول بن کر ہی تو لگتا ہے ..

صحابہ ؓ ..
حضورﷺ کی طرف اپنے چہروں کا رخ کئے ،
جسموں کو ڈھال بنا کر ،
دشمن کی طرف پیٹھ کئے انکے ہر وار سہتے جاتے ۔۔
اور نبوت کی حفاظت کرتے جاتے ...
انکی پشتیں لہو لہان تھیں مگر جب
وہ حضورﷺ کو دیکھتے کہ وہ الحمد للہ بعافیت ہیں
تو پھر سے مسکراتے اور واری صدقے جاتے ۔۔

ان ہی عشاق میں ایک خاموش عاشق "زیاد بن عمارہ" بھی تھے ۔۔
جو چپ چاپ اپنے جسم پر تیروں پر تیر برداشت کرتے رہے اور نبوت کے گرد پہرا دیتے رہے ،
یہاں تک کہ وہ زخموں سے چُور ہو کر یکدم گر پڑے ۔۔
حضور ﷺ کی نگاہِ کرم زیاد پہ اٹھی اور لسانِ اطہر سے حکم جاری ہوا کہ :
اسکو میرے پاس لاؤ ۔۔!!
جونہی وہ حضورﷺ کے قریب لائے گئے ۔۔ انکی تو قسمت ہی چمک اٹھی ۔۔
پل بھر کو انہوں نے حضور ﷺ کو دیکھا ..
نگاہیں چار ہوئیں ..
اور یوں لگا جیسے کائنات تھم گئی ہو ...
والضحیٰ والے مبارک مکھڑے پر سے نظریں ہٹانے کا دل کس کا کرتا ہے بھلا ؟
زیاد ؓ نے جی بھر کر محبوب ﷺ کو دیکھا ...
اور پھر گویا آنکھوں ہی آنکھوں میں جنت میں ملن کے وعدے کئے اور
موقع غنیمت جانتے ہوئے نبوت کے مبارک قدموں پر اپنا منہ اور رخسار رکھ دیئے ...
اور یہی وہ لمحہ تھا ...
جس کو لکھتے ہوئے میرے اشک رواں ہیں ..
یہی وہ سعادت تھی جس پر رشک سیدی عمر ؓ نے کیا ..
یہی وہ اعزاز تھا جس کی تمنا تمام صحابہ ؓ نے کی تھی ...
مگر یہ اعزاز "زیاد" کے حصے میں آیا تھا ..
وہ وِنر تھے ...
اور یہی وہ لمحہ تھا ..
یہی وہ ادا تھی ..
جس پر مالکِ دو جہاں کو خود بھی پیار آیا تھا
اور اس مالک نے زیاد ؓ کو اپنے پاس بلا لیا ۔۔!

میں سوچتی ہوں کہ انسان جس حال میں مرتا ہے ،
بروزِ حشر اسی حال میں اٹھایا جائے گا ...

کتنے ہی نصیبوں والے ہیں سیدنا زیاد بن عمارہ ..
جو حضورﷺ کے قدموں پر اپنا تن من وار گئے
اور قیامت میں بھی انہی قدموں کو بوسہ دیتے ہوئے اٹھیں گے ...!!!
بقول شاعر :
~ قدموں کو میں نے چوما ہے قدموں میں بیٹھ کر
عرشِ بریں کو دیکھا ہے قدموں میں بیٹھ کر

~ اوجِ فلک سے آتے ہیں پیغامِ تہنیّت
منظر عجیب دیکھا ہے قدموں میں بیٹھ کر

Python Basics – اب بالکل آسان اردو میں! 🚀💻 کیا آپ Programming سیکھنا چاہتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتی کہاں سے شروع کریں؟اب س...
23/05/2026

Python Basics – اب بالکل آسان اردو میں! 🚀
💻 کیا آپ Programming سیکھنا چاہتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتی کہاں سے شروع کریں؟
اب سیکھیں Python Language صفر سے، آسان انداز میں!
📚 کورس میں شامل:
✅ Python کی Basic Understanding
✅ Variables & Data Types
✅ Lists & Dictionaries
✅ Loops & Functions
✅ Sets & Libraries
✅ Practical Coding Examples
🎯 یہ کورس کیوں؟
✔ Beginner Friendly
✔ Logic Building & Problem Solving
✔ Real Projects کی تیاری
✔ Tech Field کے لیے Strong Foundation
⏰ کلاس دورانیہ: 1 گھنٹہ
📅 کلاسز: Monday / Wednesday / Friday
💰 عید آفر: صرف 500 روپے
اصل فیس 2000 روپے
📞 مزید معلومات اور داخلے کے لیے WhatsApp کریں:
03202904506
🔥 آج ہی اپنی Coding Journey شروع کریں!
Basics – اب بالکل آسان اردو میں! 🚀
💻 کیا آپ Programming سیکھنا چاہتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتی کہاں سے شروع کریں؟
اب سیکھیں Python Language صفر سے، آسان انداز میں!
📚 کورس میں شامل:
✅ Python کی Basic Understanding
✅ Variables & Data Types
✅ Lists & Dictionaries
✅ Loops & Functions
✅ Sets & Libraries
✅ Practical Coding Examples
🎯 یہ کورس کیوں؟
✔ Beginner Friendly
✔ Logic Building & Problem Solving
✔ Real Projects کی تیاری
✔ Tech Field کے لیے Strong Foundation
⏰ کلاس دورانیہ: 1 گھنٹہ
📅 کلاسز: Monday / Wednesday / Friday
💰 عید آفر: صرف 500 روپے
اصل فیس 2000 روپے
📞 مزید معلومات اور داخلے کے لیے WhatsApp کریں:
03202904506
🔥 آج ہی اپنی Coding Journey شروع کریں!


15/05/2026


17/02/2026


17/02/2026

مسیح الدجال کے بارے میں بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک عجیب و غریب مخلوق ہے جس کی ایک آنکھ درمیان میں ہے اور اس کی شکل خوفناک ہے۔ حقیقت میں، وہ ایسا نہیں ہے، بلکہ وہ ایک عام انسان ہوگا، بالکل ہمارے جیسے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفصیل بہت واضح طور پر بیان کی ہے، جو کسی دوسرے نبی نے اس طرح نہیں کی۔ اس کی فتنہ اس قدر بڑی ہوگی کہ تمام انبیاء نے اپنی قوموں کو اس سے خبردار کیا ہے کیونکہ یہ زمین پر ہونے والا سب سے بڑا فتنہ ہوگا، اور ہم جانیں گے کہ کیوں۔
پہلی بات یہ کہ اسے "مسیح" کہا گیا ہے دو وجوہات کی بنا پر:
پہلی وجہ یہ کہ اس کی ایک آنکھ مَسح یعنی بند ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی آنکھ انگور جیسی ابھری ہوئی ہوگی، جیسے اس میں سے پانی نکال لیا گیا ہو۔
دوسری وجہ یہ کہ وہ چالیس دنوں میں پوری دنیا کا سفر کرے گا۔
پہلا دن ایک سال جتنا لمبا ہوگا، دوسرا دن ایک مہینے جتنا، تیسرا دن ایک ہفتے جتنا، اور باقی دن ہمارے معمول کے دنوں کی طرح ہوں گے۔ وہ زمین کے ہر حصے تک پہنچے گا۔ وہ ایک سواری پر ہوگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گدھا کہا، لیکن اس کی شکل بہت عجیب ہوگی، اس کے کانوں کے درمیان کا فاصلہ چالیس ہاتھ ہوگا، یعنی وہ بہت بڑی ہوگی۔

وہ ایک نوجوان ہوگا، بوڑھا نہیں، اس کی جلد سرخی مائل سفید ہوگی، اس کے بال بہت زیادہ اور بہت سخت ہوں گے، وہ چھوٹا ہوگا لیکن اس کا جسم بہت چوڑا اور بھاری ہوگا، اور اس کی ٹانگوں کے درمیان ایک واضح فاصلہ ہوگا۔
سب سے اہم بات یہ کہ اس کی پیشانی پر "کافر" (ک ف ر) لکھا ہوگا، اور اللہ کی حکمت سے ہر مؤمن اسے پڑھ سکے گا، چاہے وہ پڑھنا جانتا ہو یا نہ ہو۔

اس کی فتنہ اس قدر شدید کیوں ہے؟ کیونکہ وہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ ہے اور وہ ایسے کام کرے گا جو بظاہر صرف اللہ ہی کر سکتا ہے۔ لیکن ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب اللہ کی مرضی کے تابع ہوگا۔

وہ دو دریاؤں کے ساتھ چلے گا: ایک جو جنت کی مانند ہوگا، اور دوسرا جو جلتی ہوئی آگ جیسا ہوگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دونوں حقیقت میں اُلٹے ہوں گے۔ اس کی جنت آگ ہوگی اور اس کی آگ جنت ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت دی کہ اگر ہم اس کی آزمائش میں پڑ جائیں اور وہ ہمیں انتخاب کرنے کو کہے تو ہمیں اپنی آنکھیں بند کرنی چاہئیں، سر جھکا لینا چاہیے، اور اس کی آگ میں سے پینا چاہیے، کیونکہ وہ حقیقت میں ٹھنڈا اور شیریں پانی ہوگا۔

وہ کسی آدمی سے کہے گا کہ اگر میں تمہارے والدین کو زندہ کر دوں تو کیا تم مجھ پر ایمان لے آؤ گے؟ اگر اس کا ایمان کمزور ہوگا، تو وہ کہے گا ہاں۔ پھر وہ ایک جن کو بلائے گا جو اس کے والدین کی شکل میں آئے گا اور کہے گا کہ یہ صحیح کہہ رہا ہے، اور وہ شخص ایمان لے آئے گا۔
آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کے والدین آپ کے سامنے آ کر آپ سے کہیں کہ یہ شخص سچ بول رہا ہے؟ یہ کتنی بڑی آزمائش ہوگی۔

وہ ان شہروں میں جائے گا جو اس پر ایمان لائیں گے، ان پر بارش نازل کرے گا اور زمین سے فصلیں اگائے گا، اور جو اس پر ایمان نہیں لائیں گے ان پر بارش رک جائے گی اور ان کی زمین بنجر ہوجائے گی۔
دجال اس وقت آئے گا جب تین سال تک قحط سالی اور بارش کی کمی ہوگی، اس لیے یہ ایک بہت بڑی آزمائش ہوگی۔

ایک نوجوان، جو اس وقت کے سب سے بہتر اور نیک لوگوں میں سے ہوگا، دجال کے سامنے آئے گا اور لوگوں سے کہے گا کہ یہ جھوٹا ہے، اس پر یقین مت کرو۔
دجال اس آدمی کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرے گا اور پھر لوگوں سے کہے گا کہ اگر میں اسے دوبارہ زندہ کر دوں تو کیا تم مجھ پر ایمان لے آؤ گے؟ پھر وہ اسے دوبارہ زندہ کرے گا۔
وہ نوجوان کہے گا کہ اب تو میرا یقین اور پختہ ہوگیا ہے کہ تم دجال ہو۔ وہ لوگوں سے کہے گا کہ یہ سب صرف میرے ساتھ ہو سکتا تھا، اس پر یقین مت کرو۔
دجال اسے دوبارہ قتل کر دے گا، اور وہ اللہ کے نزدیک سب سے عظیم شہید ہوگا۔

دجال دو شہروں، مکہ اور مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا، کیونکہ ان کی حفاظت پر فرشتے ہوں گے۔ وہ مسجد اقصیٰ اور طور میں بھی داخل نہیں ہو سکے گا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت ہے کہ ہم اپنی جان کو اس کے فتنہ سے بچانے کی کوشش کریں اور جب وہ ظاہر ہو تو ان جگہوں پر جا کر پناہ لیں۔
جو لوگ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے، وہ اس سے لڑنے جائیں گے، لیکن اس کی طاقتور آزمائشوں کو دیکھ کر کچھ ایمان والے بھی اس کے فتنہ میں مبتلا ہو جائیں گے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت دی کہ اگر ہم دجال کا سامنا کریں تو سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات پڑھیں، کیونکہ وہ ہمیں اس کے فتنہ سے بچائیں گی۔ اس لیے ہر ایک کو آج ہی انہیں حفظ کر لینا چاہیے۔

اور ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں: "اللهم إني أعوذ بك من فتنة المحيا والممات ومن شر فتنة المسيح الدجال"۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "آخر زمانے میں ایسے مرد آئیں گے جو مرد نہیں ہوں گے، وہ عورتوں کی مانند لباس پہنیں گے۔ جب تم انہیں دیکھو تو جان لو کہ قیامت قریب ہے۔"

یا اللہ، ہم آپ سے حسن خاتمہ کی دعا کرتے ہیں۔ آمین۔

لائک_کریں_اور_فالو_کریں_تاکہ_سب_فائدہ_اٹھا سکیں

16/02/2026

مجلس میں موجود ہر شخص کی طرف یوں اہتمام سے متوجہ ہوتے کہ ہر کوئی سمجھتا کہ مجھ سے زیادہ آپ کو کوئی عزیز نہیں
❤ #صلی‌الله‌علیه‌وسلم ❤

11/02/2026

"تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا؟
وہ کہیں گے: `ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے`۔" (سورۃ
المدثر)

Address

Online Market
Karachi

Telephone

+923302414884

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Modern Era watches posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Modern Era watches:

Shortcuts

Share