Shopup by USU

Directions

Shopup by USU We Deal Everything Of Fashion Items

15/10/2026

Khalli walli shugal ya mudeer! 😝❌ I Understand is Ana Meskin...😂🤣🤦‍♀️
🤣

مدینہ منورہ مسجد نبوی جمعہ والے دن یہ کارڈ ضرور حاصل کریں نماز سے قبل باہر نکلنے کی حاجت ہو تو اس وقت گیٹ سے مل جاتا ہےن...
09/10/2026

مدینہ منورہ مسجد نبوی جمعہ والے دن یہ کارڈ ضرور حاصل کریں نماز سے قبل باہر نکلنے کی حاجت ہو تو اس وقت گیٹ سے مل جاتا ہے
نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگ کافی پہلے مسجد نبوی ﷺ پہنچ جاتے ہیں، کیونکہ بعد میں رش بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور مسجد کے اندرونی حصے میں داخلہ بند کر دیا جاتا ہے پھر لوگ باہر صحن میں یا اوپر چھت پر نماز ادا کرتے ہیں۔

اب اگر کوئی شخص نماز کے وقت سے کافی پہلے اندر بیٹھا ہوا ہے اور بعد میں اسے وضو کی ضرورت پڑ جائے یا کوئی اور حاجت پیش آ جائے، تو ظاہر ہے باہر جانے کے بعد واپس اندر آنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن مسجد نبوی ﷺ میں اس کے لیے ایک بہت ہی شاندار سہولت ہے "بطاقة تسهيل" یعنی سہولت کارڈ۔

اگر آپ کو کسی ضرورت کے لیے باہر جانا ہو تو جاتے وقت یہ کارڈ لے لیں وضو وغیرہ کرکے جب واپس آئیں اور اس وقت تک عام لوگوں کے لیے داخلہ بند ہو چکا ہو، تو گیٹ پر یہ کارڈ دکھا دیں آپ کو دوبارہ اندر جانے دیا جاتا ہے، کیونکہ انتظامیہ کو اس کارڈ سے معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ پہلے سے مسجد کے اندر موجود تھے۔

مجھے اس سہولت کا پہلے علم نہیں تھا میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ اگر اتنا پہلے آ کر بیٹھ گئے اور بعد میں وضو کی ضرورت پڑ گئی تو باہر جانے کے بعد واپس اندر کیسے آئیں گے؟

مسجد نبوی ﷺ کی یہ سہولت مجھے واقعی بہت اچھی لگی بظاہر یہ ایک چھوٹی سی چیز ہے، لیکن زائرین کے لیے بہت بڑی آسانی ہے۔

اللہ تعالی مسجد نبوی ﷺ کی خدمت کرنے والے تمام لوگوں کو جزائے خیر دے، اور ہم سب کو بار بار مدینہ منورہ کی باادب حاضری نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین۔

Address

Saddar Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shopup by USU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share