Jewelry Palace Store

Jewelry Palace Store Find the Fashion Jewellery @ wholesale Price, Hair accessories, Beauty Products and Pharmacy Products Here.

12/02/2026

#نامرد
"میرا شوہر نامرد ہے اور مُجھے خُلع چاہیے"وہ تنسیخِ نِکاح کا عام سا کیس تھا۔

اچھی پڑھی لکھی فیملی تھی دو پیارے سے بچے تھے لیکن خاتون بضِد تھی کہ اُسکو ہر حال میں خُلع چاہیے، جبکہ میرا موکل مُدعا علیہ (شوہر) شدید صدمے کی کیفیت میں تھا،
ِجج صاحب اچھے آدمی تھے اُنہوں نے کہا کہ آپ میاں بیوی کو چیمبر میں لے جا کر مصالحت کی کوشش کرلیں شاید بات بن جائے۔ مُدعا علیہ (شوہر) کا وکیل ہونے کے ناطے میں نے فوری حامی بھر لی۔ جبکہ مُدعیہ (بیوی) کے وکیل نے اِس پر اچھا خاصہ ہنگامہ بھی کیا لیکن خاتُون بات چیت کے لیے راضی ہوگئی۔

چیمبر میں دونوں میاں بیوی میرے سامنے بیٹھے تھے:-
" ہاں خاتون ۔! آپ کو اپنے شوہر سے کیا مسئلہ ہے"؟
" وکیل صاحب یہ شخص مردانہ طور پر کمزور ہے"
میں اُسکی بے باکی پر حیران رہ گیا ویسے تو کچہری میں زیادہ تر بے باک خواتین سے ہی واسطہ پڑتا ہے لیکن اُس خاتُون کی کُچھ بات ہی الگ تھی۔
اُسکے شوہر نے ایک نظرِ شکایت اُس پر ڈالی اور میری طرف اِمداد طلب نظروں سے گُھورنے لگا، میں تھوڑا سا جھلا گیا کہ کیسی عورت ہے ذرا بھی شرم حیا نہیں ہے۔

بہرحال میں نے بھی شرم و حیا کا تقاضا ایک طرف رکھا اور تیز تیز سوال کرنا شُروع کر دیے۔
جب اُس سے پُوچھا :-
" کیا آپکا اپنے مرد سے گُزارہ نہیں ہوتا" ؟
تو کہتی کہ:-
" ماشاءاللہ دو بچے ہیں ہمارے۔ یہ جسمانی طور پہ تو بالُکل ٹھیک ہیں"
" تو بی بی پِھر مردانہ طور پر کمزور کیسے ہُوئے"؟!!
میں نے استفسار کیا۔۔۔

وکیل صاحب! میرے بابا دیہات میں رہتے ہیں اور زمینداری کرتے ہیں ہم دو بہنیں ہیں میرے والد نے ہمیں کبھی"دھی رانی" سے کم بُلایا ہی نہیں جبکہ میرے شوہر مُجھے" کُتی" کہہ کے بُلاتے ہیں !!" یہ کونسی مردانہ صِفت ہے وکیل صاحب ؟- - "
مُجھ سے کوئی چھوٹی موٹی غلطی ہو جائے تو یہ میرے پُورے میکے کو گالیاں دیتے ہیں!! آپ ہی بتائیں کہ اِس میں میرے مائیکے کا کیا قصُور ہے ؟ یہ مردانہ صِفت تو نہیں نا کہ دُوسروں کی گھر والیوں کو گالی دی جائے !!
وکیل صاحب۔! میرے بابا مُجھے شہزادی کہتے ہیں اور یہ غُصے میں مُجھے " کنجری" کہتے ہیں !!
وکیل صاحب ! مرد تو وہ ہوتا ہے نا جو کنجری کو بھی اِتنی عزت دے کہ وہ کنجری نہ رہے اور یہ اپنی بیوی کو ہی کنجری کہہ کر پُکارتے ہیں !! یہ کوئی مردانہ بات تو نہیں ہوئی نا '
وکیل صاحب اب آپ ہی بتائیں کیا یہ مردانہ طور پر کمزور نہیں ہیں" ؟؟
میرا تو سر شرم سے جُھک گیا- اُسکا شوہر اُسکی طرف دیکھ کر بولا " اگر یہی مسئلہ تھا تو تُم مُجھے بتا سکتی تھی نا مُجھ پر اِس قدر ذہنی ٹارچر کرنے کی کیا ضرورت تھی"۔۔؟ شوہر منمنایا۔
" آپ کو کیا لگتا ہے آپ جب میری ماں بہن کے ساتھ کِسی ناجائز رِشتے کو جوڑتے ہیں تو میں خُوش ہوتی ہُوں۔۔؟
اِتنے سالوں سے آپکا کیا گیا یہ ذہنی تشدُد برداشت کر رہی ہُوں اِسکا کون حساب دے گا ؟!!
بیوی کا پارہ کِسی طور کم نہیں ہو رہا تھا۔۔
خیر جیسے تیسے مِنت سماجت کر کے سمجھا بُجھا کے اُنکی صُلح کروائی ۔۔
میرے موکل نے وعدہ کیا کہ وہ آئئندہ اب کبھی اپنی بیوی کو گالی نہیں دے گا اور پھر وہ دونوں چلے گئے۔۔۔
میں کافی دیر تک وہیں چیمبر میں سوچتا رہا کہ گالیاں تو میں نے بھی اُس خاتُون کو اُسکے پہلے جواب پر دِل ہی دِل میں بہت دی تھیں تو شاید میں بھی نامرد ہُوں اور شاید ہمارا مُعاشرہ نامردوں سے بھرا پڑا ہے۔

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے اپنی چھت کو سجایا، اپنی مرضی کے کپڑے پہنے۔ اپنے پیسوں سے بسنت منائی۔اوئے ہوئے ...
11/02/2026

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے اپنی چھت کو سجایا، اپنی مرضی کے کپڑے پہنے۔ اپنے پیسوں سے بسنت منائی۔
اوئے ہوئے لاہور میں تو بے حیائی پھیل گئی۔
لاہوری ایسے تو لاہوری ویسے ہوگئے۔
یہ جتنے لوگ ان کے ڈریسز پہ تنقید کر رہے ایک بار ان کے فون کی گیلری چیک کرلی جائے تو ان کی حقیقت پتہ چل جائے۔
بھئی وہ آدھے پونے کپڑے پہن کر اپنی چھت پہ ہیں، ان کو مسئلہ نہیں ان کی فیملی کو نہیں، لیکن تنقید کرنے والے مامے خان گھنگھرو توڑ رہے۔

Metal Candle Stand for decoration and Blessings. Price: Just in 350PkrBuy Now: https://surl.li/tumefz
09/02/2026

Metal Candle Stand for decoration and Blessings.
Price: Just in 350Pkr
Buy Now: https://surl.li/tumefz

03/10/2024

اسرائیل کی ایرانی نیوکلئیر فیسیلیٹیز پر حملے کی خواہش اپنی جگہ البتہ اسرائیل کو تو چھوڑیے امیرکہ کے پاس بھی چار سو فیٹ زیرِ زمین موجود فیسیلیٹیز تباہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں۔

ایران کی آٹھوں نیوکلئیر سائٹس ایسے علاقوں میں موجود ہیں جہاں سطح زمین پر حملے کے لیے بھی اسرائیلی جنگی جہازوں کا پہنچ پانا معجزہ ہو گا۔
ہاں ایرانی آئل ریفائنریز اور آئل ڈپو آسان ٹارگٹس ہیں لیکن ان پر حملہ ہوتے ہی ایران سعودی آئل ایسٹس تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کی آئل سپلائی اور دس ٹرلین ڈالرز پر ڈے کی عالمی تجارت چند گھنٹوں میں روک کر عالمی معیشیت منجمد کر دے گا۔

یعنی ایرانی نیوکلئیر فیسیلیٹیز اور ایرانی آئل ریفائنریز پر اسرائیلی حملہ آؤٹ آف کوئسچن ہے،

ہاں اپنی عزت بچانے کے لیے اسرائیل ایران کی عسکری تنصیبات، پُلوں، ریڈار سسٹم یا ایسی دیگر تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے, copied

22/09/2024

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995 میں پیجر کے نام سے ایک ڈیوائس بنانا شروع کی‘یہ ٹیلی فون کی دوسری اور موبائل فون کی ابتدائی اسٹیج تھی‘ پیجر چھوٹی سی پاکٹ سائز ڈیوائس تھی‘ لوگ اسے جیب میں رکھ کر پھرتے رہتے تھے‘ لوگ اس کے ذریعے ایک دوسرے کو سو لفظوں کا ٹیکسٹ میسج بھجوا سکتے تھے‘ یہ ایس ایم ایس اور ٹیکسٹ میسج کی ابتدائی اسٹیج تھی۔

انیس سو نوے کی دہائی میں پاکستان میں بھی پیجر استعمال ہوتا تھا اور میں خود بھی اسے استعمال کرتا تھا لیکن پھر موبائل فون آ گیا اور یہ پیجر کوکھا گیا تاہم خفیہ اداروں‘ میڈیکل سروسز اور اسپورٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی رہی‘ اس کی دو وجوہات تھیں‘ پہلی وجہ پیجر کے لیے انٹرنیٹ یا وائی فائی ضروری نہیں ہوتا لہٰذا یہ ان جگہوں پر بھی کام کرتا ہے جہاں انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہوتی اور دوسرا یہ موبائل فون کے مقابلے میں محفوظ ذریعہ ہے۔

موبائل فون کا ڈیٹا چوری کرنا اور اس کے ذریعے جاسوسی آسان ہے جب کہ پیجر میں یہ ممکن نہیں تھا چناں چہ یہ 17 ستمبر 2024 تک دنیا میں استعمال ہوتا تھا‘ پیجرز دنیا میں دو جگہوں پر بنتا ہے‘ تائیوان میں اسے گولڈ اپالو بناتی ہے اور یورپ میں اسے ہنگری کی کمپنی بی اے سی کی کنسلٹنگ کے ایف ٹی بناتی ہے‘ اس کے پاس گولڈ اپالو کی فرنچائز ہے‘ لبنان اور شام میں حزب اللہ‘ غزہ اور فلسطین میں حماس اور ایران میں پاس داران کے اہم ترین لوگ پیجر استعمال کرتے ہیں‘ دنیا کی باقی خفیہ ایجنسیوں میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔

اسرائیل نے 1995 میں حماس کے ایک بم میکر یحییٰ عیاش کو موبائل فون میں بم لگا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد حماس نے موبائل کا استعمال ترک کر دیا تھا‘ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد حماس اور حزب اللہ نے اپنا نیٹ ورک مکمل طور پر موبائل فون سے پیجر پرمنتقل کر دیا جس کے بعد اچانک پیجر کی فروخت میں اضافہ ہو گیا‘ آن لائین ویب سائیٹس پر دھڑا دھڑ آرڈرز آنے لگے‘ ہنگری کی ’’کے ایف ٹی‘‘ کو پچھلے چھ ماہ میں ساڑھے دس ہزار ڈیوائسز کے آرڈرز آ گئے۔

اب دنیا کی تمام بڑی ویب سائیٹس‘ آئی ٹی پراڈکٹس اور انٹرنیٹ کمپنیاں اسرائیلی ہیں یا ان کے سی ای اوز یہودی ہیں یا پھر یہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی نگرانی میں ہیں‘ پیجر کی سیل میں اضافہ موساد سے خفیہ نہ رہ سکا‘ یہ لوگ جانتے تھے حماس‘ حزب اللہ اور پاس داران پیجر استعمال کرتے ہیں چناں چہ موساد نے آن لائین چیکنگ شروع کر دی اور یہ بہت جلد جڑ تک پہنچ گئے‘ اس کے بعد دو امکانات ہیں‘ پہلا امکان ہنگری میں قائم ’’کے ایف ٹی‘‘ کمپنی موساد کے لوگ چلا رہے تھے‘ ان لوگوں نے پیجر کے اندر ’’منی بم‘‘ لگا کر ڈیوائسز حزب اللہ کو پہنچا دیں اور دوسرا امکان موساد نے ڈیلیوری کے دوران تمام پیجرز پورٹ سے اٹھا لیے اور منی بم یا خطرناک ڈیوائس لگا کر یہ پورٹ کے ذریعے حزب اللہ کو ڈیلیور کرا دیے۔

بہرحال پیجرز متعلقہ لوگوں کے پاس پہنچے اور یہ انھیں استعمال کرتے رہے لیکن پھر 17ستمبرکی سہ پہرساڑھے تین بجے لبنان میں حزب اللہ کے لیے کام کرنے والے تین ہزار لوگوں کو بیک وقت ایک پیغام ملا‘ انھوں نے ڈیوائس کھولی اور تمام پیجرز ان کے ہاتھوں میں پھٹ گئے جس کے نتیجے میں13 افراد ہلاک اور2800 زخمی ہو گئے‘ 18 ستمبرکو لبنان میں ہی واکی ٹاکیز کے ذریعے بھی دھماکے ہوئے جن میں20 لوگ انتقال کر گئے جب کہ 450 شدید زخمی ہو گئے‘ بدھ کے دن ان لوگوں کی نماز جنازہ تھی‘ نماز جنازہ کے دوران مزید دو دھماکے ہوئے اورچارلوگ قبرستان میں کھڑے کھڑے فوت ہو گئے جب کہ متعدد افرادشدید زخمی ہو گئے۔

لبنان کے لوگ ابھی اس صورت حال پر حیران تھے کہ اچانک واکی ٹاکیز بھی پھٹنے لگے‘ واکی ٹاکی دوسری جنگ عظم کے دوران کینیڈا کے سائنس دان ڈونلڈ ہنگز (Donald Hings) نے بنائی تھی اور اسے موٹرولا نے 1940 میں لانچ کیا تھا‘ دنیا بھر کی افواج اور سیکیورٹی ادارے واکی ٹاکی استعمال کرتے ہیں‘یہ بھی لبنان میں پھٹنے لگے‘ حزب اللہ نے واکی ٹاکیز جاپانی فرم سے خریدے تھے‘ حملوں کے بعد جاپانی فرم نے انکشاف کیا ہم نے 14 سال پہلے یہ برینڈ بند کر دیا تھا اور ہم نے اس وقت اس کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

پتا چلا حماس اور حزب اللہ کو واکی ٹاکی بھی موساد کی ایک کمپنی بیچتی رہی تھی اور ان میں بھی ’’منی بم‘‘ لگے ہوئے تھے‘ اس کے بعد ملک میں سولر پلیٹس اور الیکٹرک موٹر سائیکل بھی پھٹنے لگے‘ آخری اطلاعات تک لبنان میں 33 لوگ مارے جا چکے ہیں اور چارہزارشدید زخمی ہیں‘ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے جگہ موجود نہیں ہے‘ دوسری طرف اسرائیل کے آرمی چیف ہیرزی حلوی نے دھماکوںکے اگلے دن اعلان کیا’’ یہ اس ٹیکنالوجی کا دو فیصد بھی نہیں جو اس وقت ہمارے پاس موجود ہے‘‘ اس اعلان کے بعد پوری دنیا خوف کا شکار ہوگئی۔

ہم اب آتے ہیں ٹیکنالوجی کی طرف‘ دنیا بھر کی تمام ڈیوائسز میں لیتھیم کی بیٹریاں استعمال ہو رہی ہیں‘ کیوں؟ کیوں کہ یہ وزن اور سائز میں بھی چھوٹی ہوتی ہیں‘ یہ بہت جلد چارج ہو جاتی ہیں اور یہ زیادہ وقت تک چلتی بھی رہتی ہیں لہٰذا موبائل فون سے لے کر الیکٹرک کارز تک دنیا کی 80 فیصد ڈیوائسز میں یہ بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں‘ جہازوں اور نیوکلیئر پلانٹس میں بھی یہی ہوتی ہیں اور سولر سسٹم میں بھی اور لیتھیم پورا پورا بم ہوتی ہے‘ یہ جب بھی پھٹتی ہے تو تباہی مچا دیتی ہے۔

موبائل فونز میں سب سے پہلے سام سنگ نے 2016 میں نوٹ سیون میں لیتھیم بیٹریاں استعمال کی تھیں اور یہ پھٹنا شروع ہو گئی تھیں لہٰذا کمپنی نے پوری دنیا سے نوٹ سیون فون واپس لے لیے تھے‘ 2016 میں ہوور بورڈز (Hover Boards) کی بیٹریاں بھی پھٹنے لگی تھیں اور اس زمانے میں الیکٹرک کارز کی بیٹریاں بھی بلاسٹ کر گئی تھیں‘ بہرحال بیٹریوں کو دوبارہ ٹھیک کیا گیا اور اس کے بعد یہ ایشو کنٹرول ہو گیا۔

لیکن لبنان اور شام میں پیجرز‘ واکی ٹاکیز اور سولر سسٹم پھٹنے کے بعد پوری دنیا پریشان ہو گئی ہے‘ اس پریشانی کی تین وجوہات ہیں‘ نمبر ایک‘ دنیا میں اب الیکٹرانکس ڈیوائسز محفوظ نہیں ہیں‘ کوئی بھی ملک یا ایجنسی کسی بھی وقت کسی بھی پارسل یا شپ منٹ کو راستے سے ہائی جیک کر کے اس کے اندر کوئی بھی نئی ڈیوائس پلانٹ کر سکتی ہے چناں چہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت‘ آرمی چیفس‘ خفیہ اداروں کے سربراہان اور سائنس دانوں کو ان کے زیر استعمال گیجٹس کے ذریعے قتل کیا جا سکتا ہے۔

لبنان کے دھماکوں کے بعد یہ بحث بھی چل رہی ہے شاید 19 مئی 2024 کو ایرانی صدربراہیم رئیسی بھی پیجر دھماکے میں قتل ہوئے ہوں کیوں کہ وہ بھی پیجر استعمال کرتے تھے‘ نمبر دو‘ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ یہ دھماکے ہارڈ ویئر کی وجہ سے ہوئے یا سافٹ ویئر کی بدولت اگر یہ ہارڈ وئیر تھا تو اس کا مطلب ہے اسرائیل نے دس گرام کے ایسے بم بنا لیے ہیں جو پیجر جیسی چھوٹی ڈیوائسز میں نصب ہو سکتے ہیں اور یہ ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر بھی گرا سکتے ہیں اور لبنان کی طرح کسی بھی ملک میں تباہی بھی مچا سکتے ہیں اور اگر یہ ہارڈ وئیر کے بجائے سافٹ وئیر کے ذریعے ہوا ہے تو پھر پوری دنیا کو ڈر جانا چاہیے کیوں کہ کوئی بھی ایجنسی کسی بھی برینڈ کے موبائل فونز میں سافٹ ویئر کے ذریعے لیتھیم کی بیٹری کو بم بنا سکتی ہے۔

دنیا میں اس وقت صرف ایکٹوآئی فونز کی تعداد ایک ارب 46 کروڑ ہے اور یہ سب چلتے پھرتے بم ہیں بس ایک میسج کی دیر ہے اور ڈیڑھ ارب آئی فون پھٹ جائیں گے اور دنیا میں تباہی مچ جائے گی اور یہ صرف ایک فون برینڈ کی صورت حال ہے جب کہ آپ اگر الیکٹرک موٹر سائیکلز‘ الیکٹرک کارز‘ ہوم اپلائنسز‘ سولر سسٹم‘ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کو بھی اس میں شامل کر لیں تو پوری دنیا کی تباہی کے لیے ایک کمانڈ کافی ہو گی اور نمبر تین اسرائیلی آرمی نے دھماکوں کے بعد دھمکی دی’’ہمارے پاس بہت صلاحیتیں ہیں جو ہم نے ابھی فعال نہیں کیں‘ ہمارا پلان مرحلہ وار ہے اور ہر مرحلے پر حزب اللہ بڑی قیمت چکائے گی‘‘

اس دھمکی نے دنیا کو مزید پریشان کر دیا ہے کیوں کہ دنیا کے تمام ڈیفنس سسٹم کمپیوٹر‘ انٹرنیٹ اور سیٹلائیٹ سے منسلک ہیں‘ سول ایوی ایشن‘ بجلی کی ترسیل کا نظام‘ ٹرینیں اوردنیا بھر کا بینکنگ نظام بھی سافٹ ویئرز اور انٹرنیٹ سے چل رہا ہے اور اگر اسرائیل کے پاس ان سب کو سبوتاژ کرنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے تو یہ کسی بھی وقت پوری دنیا میں خوف ناک دھماکے کر سکتے ہیں‘ یہ اگر کچھ بھی نہ کریں اور صرف عرب ملکوں کا بینکنگ سسٹم بٹھا دیں یا تیل کے کنوؤںمیں آگ لگا دیںیا ایران کے ایٹمی پلانٹ میں دھماکے کر دیں تودنیا کا کیا بنے گا؟آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ہم اب مسلم ورلڈ کی طرف آتے ہیں‘ دنیا میں 57 اسلامی ملک اور ایک ارب 90 کروڑمسلمان ہیں لیکن ہم نے کیوں کہ پچھلے ہزار سالوں میں دنیا کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا کچھ نہیں کیا لہٰذا ہم پوری دنیا میں جوتے کھا رہے ہیں‘ غزہ میں ایک لاکھ لوگ مر چکے ہیں اور 8 لاکھ زخمی ہیں اوراب لوگ لبنان میں فونز کو دور رکھ کر بیٹھے ہیں‘ یہ ٹیلی ویژن بھی آن نہیں کر رہے ہیں جب کہ ہمارے مقابلے میں 93 لاکھ آبادی کااسرائیل پوری دنیا کے وسائل جیب میں ڈال کر پھر رہا ہے۔

یہ ایک میسج بھجواتا ہے اور لبنان اور شام میں چار ہزار پیجرز اور واکی ٹاکیز پھٹ جاتے ہیں اور لوگ زخمی حالت میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑے ہوتے ہیں اور اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی گنجائش نہیں ہوتی اور یہ ہماری کم عقلی‘ نالائقی اور جہالت کی سزا ہے اور ہم اگر اب بھی نہ سنبھلے‘ ہم نے اگر اب بھی اپنی لیبارٹریاں‘ درس گاہیں اور لائبریریاں نہ کھولیں تو پھر ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں مسلمانوں کے پاس شودر بننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا‘ ہم غزہ جیسی صورت حال کا نشانہ بن کر اپنا نشان تک مٹا بیٹھیں گے۔

‏عاشقی کے چکر میں ہم آشفتہ سروں نے وہ چولیں بھی ماریں جو واجب نئیں تھیں ۔۔۔سنہری الفاظ                                 ...
19/04/2024

‏عاشقی کے چکر میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ چولیں بھی ماریں جو واجب نئیں تھیں ۔۔۔
سنہری الفاظ















یہ امریکی جس نے آج واشنگٹن میں اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگائی ہے یقینا ہزار درجے بہتر انسان تھا دنیا بھر کے ا...
26/02/2024

یہ امریکی جس نے آج واشنگٹن میں اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگائی ہے یقینا ہزار درجے بہتر انسان تھا دنیا بھر کے ان نام نہاد مسلمانوں سے جو فلسطینیوں کی نسل کشی پر سفاکانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لوگ سمجھتے ہیں اللہ کا عذاب جب بھی آیا آسمان سے آگ اور پتھروں کی بارش کی شکل میں آئے گا اور اس عذاب کا نشانہ غیرمسلم ہونگے۔ یہ دونوں غلط فہمیاں دور کر لیجیے۔ قرآن سے علم ہوتا ہے کہ قوموں پر آیا بدترین عذاب ذلت رسوائی اور غلامی ہوا کرتا ہے، غور تو کیجیے ان عناصر کی بارش آپ پر ہو رہی ہے یا غیرمسلموں پر۔

اور کیوں نہ آئے ہم جیسے سفاک لوگوں پر عذاب، ہم کو بہترین امت کہہ کر نکالا گیا تھا جس نے دنیا کو انسانیت پر لانا تھا، ہمیں لے ڈوبا باہمی نفاق تفرقہ اور انتشار۔

ہم عذاب کے عین بیچوں بیچ ہیں میرے دوستو۔ یہ امریکی جس نے یہ کہتے ہوئے اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگائی کہ میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ میں فلسطینیوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جرائم کا حصہ نہیں ہم نام نہاد مسلمانوں سے ہزار گنا بہتر انسان تھا بخدا۔

𝐏𝐮𝐫𝐞 𝐥𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐜𝐡𝐚𝐩𝐚𝐥 𝐚𝐧𝐝 𝐡𝐚𝐧𝐝𝐦𝐚𝐝𝐞 𝐬𝐭𝐢𝐭𝐜𝐡𝐢𝐧𝐠,𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞:31992850𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐫𝐢 𝐂𝐡𝐚𝐩𝐩𝐚𝐥.𝐮𝐬: +𝟗𝟐 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏...
24/08/2022

𝐏𝐮𝐫𝐞 𝐥𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐜𝐡𝐚𝐩𝐚𝐥 𝐚𝐧𝐝 𝐡𝐚𝐧𝐝𝐦𝐚𝐝𝐞 𝐬𝐭𝐢𝐭𝐜𝐡𝐢𝐧𝐠,
𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞:31992850
𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐫𝐢 𝐂𝐡𝐚𝐩𝐩𝐚𝐥.
𝐮𝐬: +𝟗𝟐 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
, , ,
, , , , , .

𝐏𝐮𝐫𝐞 𝐥𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐜𝐡𝐚𝐩𝐚𝐥 𝐚𝐧𝐝 𝐡𝐚𝐧𝐝𝐦𝐚𝐝𝐞 𝐬𝐭𝐢𝐭𝐜𝐡𝐢𝐧𝐠,𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞:2650𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐫𝐢 𝐂𝐡𝐚𝐩𝐩𝐚𝐥.𝐮𝐬: +𝟗𝟐 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗 , ...
22/08/2022

𝐏𝐮𝐫𝐞 𝐥𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐜𝐡𝐚𝐩𝐚𝐥 𝐚𝐧𝐝 𝐡𝐚𝐧𝐝𝐦𝐚𝐝𝐞 𝐬𝐭𝐢𝐭𝐜𝐡𝐢𝐧𝐠,
𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞:2650
𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐫𝐢 𝐂𝐡𝐚𝐩𝐩𝐚𝐥.
𝐮𝐬: +𝟗𝟐 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
, , ,
, , , , , .

𝟕 𝐏𝐢𝐞𝐜𝐞 𝐂𝐨𝐦𝐟𝐨𝐫𝐭𝐞𝐫 𝐒𝐞𝐭𝐬.𝐅𝐚𝐛𝐫𝐢𝐜: 𝐂𝐨𝐭𝐭𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐱.𝟏 𝐁𝐞𝐝 𝐒𝐡𝐞𝐞𝐭 𝐊𝐢𝐧𝐠 𝐬𝐢𝐳𝐞 𝟗𝟒"×𝟗𝟒"𝟐 𝐏𝐢𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐂𝐨𝐯𝐞𝐫𝐬 𝟏𝟗"𝐱 𝟐𝟗"𝟐 𝐐𝐮𝐢𝐥𝐭𝐞𝐝 𝐏𝐢𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐂𝐨𝐯𝐞𝐫𝐬 𝟏...
20/08/2022

𝟕 𝐏𝐢𝐞𝐜𝐞 𝐂𝐨𝐦𝐟𝐨𝐫𝐭𝐞𝐫 𝐒𝐞𝐭𝐬.
𝐅𝐚𝐛𝐫𝐢𝐜: 𝐂𝐨𝐭𝐭𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐱.
𝟏 𝐁𝐞𝐝 𝐒𝐡𝐞𝐞𝐭 𝐊𝐢𝐧𝐠 𝐬𝐢𝐳𝐞 𝟗𝟒"×𝟗𝟒"
𝟐 𝐏𝐢𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐂𝐨𝐯𝐞𝐫𝐬 𝟏𝟗"𝐱 𝟐𝟗"
𝟐 𝐐𝐮𝐢𝐥𝐭𝐞𝐝 𝐏𝐢𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐂𝐨𝐯𝐞𝐫𝐬 𝟏𝟗"𝐱𝟐𝟗"
𝟏 𝐂𝐨𝐦𝐟𝐨𝐫𝐭𝐞𝐫 𝐋𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐅𝐢𝐥𝐥𝐞𝐝 𝟗𝟎"𝐱𝟗𝟒"
𝟏 𝐐𝐮𝐢𝐥𝐭𝐞𝐝 𝐂𝐮𝐬𝐡𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐨𝐯𝐞𝐫𝐬.
𝐩𝐫𝐢𝐜𝐞:𝟑5𝟓𝟎
𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐮𝐬: +𝟗𝟐 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
, . , , , , , ,

𝐉𝐞𝐰𝐞𝐥𝐥𝐞𝐫𝐲 𝐬𝐞𝐭.𝐓𝐫𝐞𝐧𝐝𝐲 𝐁𝐮𝐭𝐭𝐞𝐫𝐟𝐥𝐲 𝐑𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐅𝐨𝐫 𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧.𝐋𝐨𝐧𝐠 𝐌𝐞𝐭𝐚𝐥 𝐁𝐮𝐭𝐭𝐞𝐫𝐟𝐥𝐲 𝐓𝐚𝐬𝐬𝐞𝐥 𝐃𝐫𝐨𝐩 𝐄𝐚𝐫𝐫𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧,𝐏𝐞𝐧𝐝𝐚𝐧𝐭 𝐍𝐞𝐜𝐤𝐥𝐚𝐜𝐞 𝐆𝐨𝐥𝐝...
18/08/2022

𝐉𝐞𝐰𝐞𝐥𝐥𝐞𝐫𝐲 𝐬𝐞𝐭.
𝐓𝐫𝐞𝐧𝐝𝐲 𝐁𝐮𝐭𝐭𝐞𝐫𝐟𝐥𝐲 𝐑𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐅𝐨𝐫 𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧.
𝐋𝐨𝐧𝐠 𝐌𝐞𝐭𝐚𝐥 𝐁𝐮𝐭𝐭𝐞𝐫𝐟𝐥𝐲 𝐓𝐚𝐬𝐬𝐞𝐥 𝐃𝐫𝐨𝐩 𝐄𝐚𝐫𝐫𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧,
𝐏𝐞𝐧𝐝𝐚𝐧𝐭 𝐍𝐞𝐜𝐤𝐥𝐚𝐜𝐞 𝐆𝐨𝐥𝐝 𝐒𝐢𝐥𝐯𝐞𝐫 𝐌𝐞𝐭𝐚𝐥 𝐟𝐨𝐫 𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧,
𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞:𝟏𝟑𝟓𝟎
𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐮𝐬:+𝟗𝟐 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩: 𝟎𝟑𝟎𝟖-𝟕𝟎𝟕𝟕𝟕𝟏𝟗
, , . , , , , , , , , , ,

Address

492 A Peoples Colony #1
Shah Faisalabad
38000

Telephone

+923217855217

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jewelry Palace Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share